سید زبیر راشد: معروف ادیب و دانشور انور مقصود کی پوتی پیا دیس سدھار گئی، زہرا بلال مقصود کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
معروف ادیب و دانشور انور مقصود کی پوتی پیا دیس سدھار گئی، زہرا بلال مقصود کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب میں سماجی اور فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات کی۔
مراکش کے عزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ، رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، صدر آرٹس کونسل پاکستان محمد احمد شاہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
مہمانوں نے دلہا دلہن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شادی کی تقریب میں دلہن نے دیدہ زیب سفید عروسی لباس زیب تن کیا، دولہا ارٹور سیاہ شروانی میں ملبوس دکھائی دیئے۔