ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر قبضے کی امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا

برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر قبضے کی امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سرحدیں طاقت سے تبدیل نہیں کی جا سکتیں،برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر قبضے کی امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نےگرین لینڈ پر ڈنمارک کے مؤقف کو درست قرار دیا۔کہا گرین لینڈ کےمعاملے پر برطانیہ ڈنمارک کے ساتھ کھڑا ہے۔گرین لینڈ کے مستقبل سے متعلق فیصلے کا حق وہاں کے عوام اور ڈنمارک کے حکمرانوں کا ہے۔

 فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،فرانسیسی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے گرین لینڈ، وہاں کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ہے ۔بیان میں واضح کیا گیا کہ وینزویلا کے معاملے میں عالمی قوانین کا احترام نہیں کیا گیا۔

سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی مذمت کرنی چاہئے۔