سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی حمایت نہیں کرتے، پروفیسر ساجدمیر

سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی حمایت نہیں کرتے، پروفیسر ساجدمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد  کی حمایت نہیں کرتے۔ 

سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  سینیٹ کو ماورائے آئین کسی اقدام کا کوئی اختیار نہیں۔ یہ قرارداد ملک کو  سیاسی عدم استحکام  کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ سینیٹ کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔ امن و امان اور خراب موسم کو بنیاد بنا کرانتخابات کے التوا کی قرارداد غیردستوری اور غیر جمہوری ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 8 فروری کو صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔