لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، لیسکو کے سسٹم پر دو سو پچاس میگاواٹ شارٹ فال، دو سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذالعمل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا  ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں طلب و رسد میں فرق سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے، کمپنی کے ساٹھ سے زائد فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے۔لیسکو کے سسٹم پر طلب دو ہزار پانچ سو جبکہ فراہمی دو ہزار دو سو پچاس میگاواٹ ہے۔

دوسری جانب لیسکو نے لائن لاسز کی کیٹیگریز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا جبکہ بعض علاقوں میں فنی خرابیوں اور لوڈمینجمنٹ کے نام پر زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔