گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

Ghee and cooking oil, commodities prices, Utility Stores, Premium brand cooking oil, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پریمیم برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے،   یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیم برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپےکی کمی کی گئی ہے۔

ڈالڈا گھی 496 روپے کی بجائے 486 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گا۔ ڈالڈا کوکنگ آئل 529 روپے کی بجائے 519 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی کم قیمتیں  فوری طور پر  نافذ ہو چکی ہیں۔