گیس کی بندش  سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری  

Japani stove
کیپشن: Gas Loadshedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی کی چکی میں پسے عوام جہاں پر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے پریشان دکھائی دیتے ہیں وہیں پر گیس کی بندش سے ایل پی جی، گیس سیلنڈر، لکڑیوں کے استعمال سے شہریوں کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج کل گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ ہے کھانا بناناکافی مشکل ہوگیا ہےلیکن اب گیس کی بندش سے پریشان صارفین کے  لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ  جاپانی چولہے اپنی مثال نہیں رکھتے، اسی طرح کے ایک جاپانی آٹومیٹک چولہے کا ذکرکیاجارہا ہے جو  نہ صرف چولہا ہے بلکہ اس کے ساتھ اوون بھی موجود ہے، اور اس کی سب  سے اہم  خصوصیت یہ ہے کہ اس کے لئے گیس کی ضرورت نہیں ہے۔

جاپانی آٹومیٹک گرل چولہے بازار میں مختلف سائزمیں بآسانی دستیاب ہیں اور ان کی قیمت دوسروں چولہوں کے مقابلے میں کم ہے۔  یہ سائز کے لحاظ سے 8 ہزار سے لیکر 30 ہزار تک پاکستانی روپے میں خریدے جاسکتے ہیں۔ اس چولہے میں دو سیل لگتے ہیں جس سے دونوں برنر روشن ہوجاتے ہیں۔یہ چولہا دس منٹ کھانا گرم کر دیتا ہے جبکہ اس کے نیجے دیئے گئے اوون میں ہر طرح کی بیکنگ یعنی کیک پزا وغیرہ آسانی سے تیار کیے جاسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں نمایاں کمی کی شکایات عروج پر پہنچ گئی ہیں، وقت پر کھانا تیار نہ ہونے کے باعث ملازمت یافتہ افراد اور طلبہ و طالبات بغیر ناشتہ کئے گھروں سے جانے پر مجبور ہیں۔

لوگوں کی اکثریت گھروں میں گیس سلنڈر و دیگر متبادل ذرائع استعمال کررہی ہے۔ بیشتر لوگوں نے گیس سلنڈر خرید لئے ہیں اور گیس نہ آنے اور پریشر کم ہونے کی صورت میں گیس سلنڈر استعمال کرکے کھانا پکایا جارہا ہے، گنجان آبادی والے علاقوں میں گیس سلنڈر کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور خدانخواستہ حادثہ رونما ہونے کی صورت میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کے خدشات ہیں۔