معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ’’دھواں‘‘ریلیز

معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ’’دھواں‘‘ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ’’ دھواں‘‘ ریلیز کردیاگیا گانے کو سجاد علی نے بڑے ہی منفرد انداز سے گایا اور اس کا ویڈیو تیار کیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار موسیقار سجاد علی کا سال دوہزار اکیس کا پہلا گانا ریلیز کردیا ہے جسے دھواں کا ٹائٹل دیا گیا ہے ، گانے کی شاعری موسیقی سمیت تمام میوزک ارینجمینٹس بھی سجاد علی نے ہی کی ہے ، ہمیشہ سے ہی مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے سجاد علی کا یہ گانا بھی ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے ۔

گانے کی ویڈیو میں سجاد علی کی بیٹی زوئے بھی شامل ہے جبکہ سجاد علی کے تمام میوزیشنز بھی گانے کی ویڈیو میں ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل دوہزار اکیس کا پہلا گانا گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کا وے ماہیا ریلیز کردیاگیا ، اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن حسن بادشاہ کی ہے اور اس گانے کی ویڈیو کو بڑی ہی خوبصورتی سے شمالی علاقہ جات میں ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے ڈائیریکٹر عدنان قاضی ہیں ۔گانے میں علی ظفر اور آئمہ بیگ ہی بطور ماڈل بھی نظر آئیں گے اور علی ظفر کا کہنا ہے کہ یہ گانا ان کے فینز کے لئَے نئے سال کا تحفہ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer