کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون کا اسٹائلش عورت بن گیا

 کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون کا اسٹائلش عورت بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی وڈ کی اسٹائلش آئیکون کرینہ کپور ، سنی لیون اور دپیکا پڈوکون سمیت متعدد اداکاروں کے ڈیزائنر سواپنیل شندے نے جنس تبدل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سواپنیل شندے کا شمار بالی وڈ کے بڑے ڈیزائنر میں ہوتا ہے اور وہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں کے کپڑے ڈیزائن کرتے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی جنس تبدیلی کا انکشاف کیا ہے۔

 اپنی پوسٹ میں سواپنیل شندے نے جنس تبدیلی کے بعد کی تصویر لگائی ہے اور بتایا کہ جنس بدل کر لڑکی بن گئے ہیں اور ان کا نام سائشا شندے ہے، سائشہ کے معنی بامقصد زندگی کے ہیں اور میری پلاننگ بھی زندگی کو بامعنی خیز بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کئی سال اپنے ہم جنس پرست سمجھ کر گزار دیے لیکن 6 سال قبل مجھے پتہ چلا کہ ’ٹرانس وومین‘ ہوں۔ان کی پوسٹ کے بعد متعدد بالی وڈ شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت کی جارہی ہے اور فیصلے کو سراہا جارہا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer