’’ اپوزیشن استعفوں کو اصل جگہ پہنچائے ہم ان کی اچھی طرح دیکھ بحال کریں گے‘‘

’’ اپوزیشن استعفوں کو اصل جگہ پہنچائے ہم ان کی اچھی طرح دیکھ بحال کریں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفوں کو اصل جگہ پہنچائے ہم ان کی اچھی طرح دیکھ بحال کریں گے، شہباز شریف میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا کا سر نیب کو سنا رہے اور حبیب جالب کی روح اس سے تڑپ رہی ہے۔

        ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید کے ہمراہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی شوگر ملز نہیں ہیں، شریف خاندان اور زرداری کا چینی میں گٹھ جوڑ ہے۔

  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مافیا کے ساتھ ہمارا میچ ہے ان کو شکست دیں گے، اپوزیشن عوام کو دکھائیں کہ استعفے کون سی بوریوں میں ڈالے ہیں کہیں انہیں فنگس تو نہیں لگ گئی، اپوزیشن استعفوں کو اصل جگہ پہنچائے ہم ان کی اچھی طرح دیکھ  بحال کریں گے۔

 شہباز شریف کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا کا سر نیب کو سنا رہے ہیں اور حبیب جالب کی روح اس سے تڑپ رہی ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer