فرانس کی مسلمان ملک پر بمباری، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

فرانس کی مسلمان ملک پر بمباری، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلمان افریقی ملک مالی میں فرانس کے جنگی طیاروں نے   شادی کی تقریب پر  بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کے دارالحکومت بماکو سے 600 کلومیٹر دور واقع گاؤں پر فرانس کے جنگی طیاروں نے حملے کیے۔ حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 ہلاکتیں ہوئیں۔

فرانسیسی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملہ انٹلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر جنگجوؤں کے ٹھکانے پر کیا گیا جس میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ 

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی طیاروں نے ایک ایسے گھر کو نشانہ بنایا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور مرنے والے گاؤں کے نہتے شہری تھے۔

ادھر مالی میں اقوام متحدہ کے مشن نے بھی گاؤں پر فضائی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ اسی طرح مالی کی حکومت نے بھی اس واقعے پر چپ سادھ رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی داعش نے مالی میں ایک کارروائی کے دوران فرانسیسی فوج کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور فرانس کے اس فضائی حملے کو اپنے اہلکاروں کا بدلہ لینے کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer