ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام

ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹرین شیڈول بدستور متاثر، ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی 13 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ، عوام ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے 25 منٹ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

 

  جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 55 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی، کراچی روانہ ہونے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس شام 3 بجے کی بجائے شام 4 بجے جبکہ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجائے شام 6 بجے کراچی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer