عائشہ عمر کی بولڈ لباس پہننے سےمتعلق وضاحت

عائشہ عمر کی بولڈ لباس پہننے سےمتعلق وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)معروف اداکارہ و ماڈل   عائشہ عمر نے ڈارموں میں اپنی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ماڈلنگ اور دیگر شوز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں, حالیہ انٹریو میں عائشہ کا کہناتھا کہ بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو وضاحتی جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی  اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نےاپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت ڈرامہ انڈسٹری میں اچھی اداکاری کی،ان کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذکر ہیں۔ عائشہ عمر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں،شوخ اور چنچل انداز اپنائے ان کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آتی رہتی ہیں, ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن پر صارفین کی جانب سے سنجیدگی کا اظہارکیا گیا کچھ نے ان کو پسند کیا تو کچھ نےدل کھول کرتنقید کی.

اپنے ایک حالیہ   لکس سٹائل ایوارڈز کی ورچوئل تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر وضاحت بیان کرتے میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب نہیں دے رہیں،انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے کیپشن میں ایک تحریر لکھی، اداکارہ کا کہناتھا کہ  مذکورہ لباس فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی دو نئی لڑکیوں نے بطور تحفہ دیا تھا۔

مداح نے نامناسب لباس والی تصویر سامنے آنے پر ان کو آرٹے ہاتھوں لیا،ایک صارف نے عائشہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب دے رہی ہیں کہ خواتین اپنا جسم دکھائیں اور اس عمل کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑا جا رہا ہے۔اداکارہ نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے الزام کو مسترد کیا اور لکھا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب نہیں دے رہیں اور نہ ہی وہ خواتین کو یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔

خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں، انہوں نے بھی اپنی مرضی کے مطابق یہ لباس پہنا ہے،  دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer