حکومت کا اساتذہ سے قومی خوشحالی سروے کرانے کا فیصلہ

حکومت کا اساتذہ سے قومی خوشحالی سروے کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) حکومت کا سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے قومی خوشحالی سروے کرانے کا فیصلہ، تربیت یافتہ اساتذہ گھر، گھر جاکر مستحق افراد کی شناخت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی خوشحالی سروے سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، آن لائن سروے کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کو ٹیب فراہم کیے جائیں گے، اساتذہ گھر گھر جاکر مستحق افراد کی شناخت کریں گے، ضلع لاہور میں ماسٹر ٹرینرز کیلئے تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے، ٹریننگ 9 جنوری تک گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر ٹریننرز اپنی تحصیل میں ڈیٹا کلیکٹرز کو تربیت دیں گے، اساتذہ کے ذریعے سروے فروری مارچ میں کروایا جائے گا، سروے کا مقصد مستحق افراد کی شناخت کرنا ہے، تصدیق شدہ افراد ہی خدمت کارڈ، ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے، پہلے مرحلے میں 51 اساتذہ کو بطور ماسٹر ٹرینرز تربیت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عرصہ دراز سے رخصت پر گئے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، بیرون ممالک اور مطالعاتی رخصت پر گئے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئی، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer