سٹی 42 : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلی سہیل افریدی نے کہا کہ راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی امام بارگاہ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ پر حملہ بزدلانہ اور انسانیت سوز جرم ہے، عبادت گاہ میں خودکش حملہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے۔
وزیر اعلی نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔