ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی: برفباری کے باعث سفری نظام درہم برہم

جرمنی: برفباری کے باعث سفری نظام درہم برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جرمنی کے شہر  برلن میں بارش کے بعد برف جمنے کے باعث فضائی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز برلن میں شدید بارش اور برف باری ریکارڈ کی گئی، سرد موسم کی وجہ سے بارش کا پانی ائیرپورٹ کے رن وے پر بھی جم گیا۔

برف جمنے کی وجہ سے جمعرات کو پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی اور متعدد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ائیر لائن کی ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس کے علاوہ ائیرپورٹ انتظامیہ نے جمعہ(آج)  بھی ائیرپورٹ کو خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔