ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کا آغاز، پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

بسنت کا آغاز، پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بسنت کے خوبصورت تہوار کا آغاز ہوتے ہی آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ بسنت کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور عوامی سکون میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی جبکہ دھاتی، کیمیکل اور ممنوعہ ڈور کے استعمال پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ایئرپورٹ، فضائی راستوں، حساس تنصیبات اور ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی بدستور برقرار ہے۔ 

آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو تین روزہ بسنت تقریبات کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق کی مکمل چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قوانین کی پاسداری کریں۔