ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 فروری کو چُھٹی، محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کردیا

14 فروری کو چُھٹی، محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ 

برکت والی اس رات کی شروعات میں لوگ نماز مغرب کے بعد 6 نوافل ادا کرتے ہیں، تاہم عبادات اور مناجات کا سلسلہ رات بھر جاری رہتا ہے، فجر کی نماز کے بعد ساری رات عبادت کرنے والے تھکے ہارے لوگ اپنے گھروں کا رُخ کرتے ہیں، عوام کے آرام کو دیکھتے ہوئے حکومت سندھ نے شب برات کے اگلے روز 14 فروری بروز  جمعہ  تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاکہ ساری رات عبادت میں مصروف عوام آرام کرسکے۔

  محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی ۔  

یوں توشعبان المعظم کا سارامہینہ برکت والا ہے لیکن شعبان المعظم کی 15ویں رات کو شب برات کہا جاتا ہے، شب کے معنی رات اور برات کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔ روایات میں ہے کہ اس رات اللہ رب العزت کی اپنی مخلوق پر خصوصی رحمتیں ہوتی ہیں، اس رات میں اللہ رب العزت قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات،عروج وزوال ، اوبار و اقبال، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت وحیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

اسی مناسبت سے بعد نماز مغرب 6 نوافل ادا کئے جاتے ہیں، عبادات اور مناجات کا سلسلہ رات بھر جاری رہتا ہے۔ جس میں ﷲ تعالٰی کے حضور گناہو ں سے توبہ، بخشش و مغفر ت ،ایمان و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفات ،مصیبت ،محتاجی ،تنگ دستی ،صحت و عافیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔