ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری؛ گردن توڑ بخار کی ویکسئن آگئی

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری؛ گردن توڑ بخار کی ویکسئن آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : پنجاب میں  گردن توڑ بخار کی ویکسین کی قلت  پر صوبائی وزیر صحت کا ایکشن ، 16  ہزار وائلز لاہور پہنچ گئیں 
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکریٹری پرائمری ہیلتھ  نے ویکسئین کی قلت پر  ایکشن لیا اور اس کے بعد میننجائٹس ویکسین کی 16 ہزار وائلز لاہور پہنچ گئیں .
سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ویکسین کو تمام بڑی  فارمیسی پر بھجوایا جا رہا ہے،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا میننجائٹس ویکسین کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی ،فائزر کمپنی سے وافر سٹاک منگوانے کی ہدایات کر دی گئی ہے ،
ڈرگ انسپکٹرز کو ویکسین کی مارکیٹ میں مقررہ ریٹ پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ، گردن توڑ بخار کی ویکسین مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی گئی