ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سریا کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ کا خدشہ     

سریا کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ کا خدشہ     
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ۔

 ایف بی آر کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

  تاجروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس ڈیوٹی کے باعث خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا  جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع سے تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا جبکہ اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صنعتی شعبے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔