ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید، 6 زخمی

کرک: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید، 6 زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

دہشتگردوں نے حملہ بہادر خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا، 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید ہونے والوں میں عدنان اور نقیب اور ایک اور اہلکار شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔