ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، روپیہ تگڑا ہوگیا

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، روپیہ تگڑا ہوگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر سستا ہو گیا ، روپے  کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید 20 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر  279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کا اضافہ ہو اجس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Ansa Awais

Content Writer