انتخابی مہم چند گھنٹوں کی مہمان، شب 12 بجے کے بعد کوئی امیدوار ووٹ نہیں مانگ سکے گا

Election Campaign end time, City42, ECP. Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے.امیدواروں کے پاس انتخابی مہم کےزریعہ عوام سے براہ راست رابطہ کر کے انہیں اپنے منشور پر قائل کرنے اور ان سے ووٹ مانگنے  کے لئے آخری کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

انتخابی مہم آج شب 12 بجے تک چلائی جا سکتی ہے۔ بارہ بجتے ہی انتخابی مہم کی جو سرگرمیاں گزشتہ کئی ہفتوں سے زور و شور سے جاری تھیں وہ تمام امیدواروں پر حرام قرار پا جائیں گی۔ آج شب 12 بجے کے بعد کسی امیدوار کو انتخابی اجتماع، جلوس، کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں رہے گی۔ 

 الیکشن کمیشن کے  ترجمان کےمطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی انتخابی مہم جاری رکھنے والے امیدواروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔