اچھے مستقبل کے خواب دکھا کر اٹلی بھیجنے والا انسانی سمگلر گرفتار

اچھے مستقبل کے خواب دکھا کر اٹلی بھیجنے والا انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :  ایف آئی اے  نے بیرونی ملک نوکری کا جھانسہ دے کر دس سال سےمعصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسانی سمگلر  کو گرفتار کرلیا۔

سمگلر نذر حسین اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھا۔ اس نے  گوجرانوالہ کے شہری کو غیر قانونی طریقوں سے اٹلی بھجوانے کے 30 لاکھ  وصول کئے۔ ایف آئی اے نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے کے  مطابق ملزم کو 10 سال بعد گرفتار کیا گیا۔