نواب ٹاؤن، مالک مکان نے کرایہ دار کو جان سے ماردیا

House owner,killed,Tenant,City42
کیپشن: crime scene, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)نواب ٹاؤن کے علاقہ حسن کوٹ میں مالک مکان ولایت نامی شخص نےکرایہ دار پرفائرنگ کی۔ ملزم ولایت نے اپنی بیٹی کے اغوا کا الزام کرایہ دار امیر حمزہ پر لگایا تھاجس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی،38 سال کا امیر حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مقتول کی لاش مردہ خانےمنتقل کردی۔پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔