ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر شناختی کارڈ ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی عائد

بغیر شناختی کارڈ ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے  اہم پابندیاں نافذ کردیں۔بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی ہو گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق  گنجان مقامات اورتجارتی مراکز کے پارکنگ ایریا کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی خصوصی نگرانی کی ہدایات کر دی گئیں۔ عارضی چیک پوسٹیں  بھی قائم کی گئی ہیں۔

پولیس لائنز مسجد میں اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ہیلمٹ پہن کر بھی پولیس لائنز مسجد کے اندر داخل ہونے پر پابندی ہو گی۔ نمازی تلاشی کے بعد پولیس لائنز مسجد میں داخل ہونگے۔پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا۔مسجد کے پُرانے حصے میں کوئی پِلر موجود نہیں تھا۔مسجد کی دیوار یں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔دھماکے کی وجہ سے مسجد کی دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں۔

خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔نیٹ ورک تک رَسائی حاصل کی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer