ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مزید مہنگا ہوگیا

سونا مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے،  جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت مزید ایک سو روپے بڑھ گئی۔سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا مزید ایک سو پچاس روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا نوے ہزار پانچ سو روپے کا ہوگیا۔اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا بیاسی ہزار نوسو اٹھاون روپے کا ہوگیا ۔ سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے نے متوسط طبقے کو شدید پریشان کیا ہے سونے کی قیمتیں متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل چکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قوت خرید مسلسل کم ہورہی ہے اور سونے کی قیمتیں کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

دوسری جانب صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کہتے ہیں کہ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer