ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کرامت کھوکھر پر مہربان ہوگئی

پنجاب حکومت کرامت کھوکھر پر مہربان ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ایم این اے کرامت کھوکھر کے حلقے کیلئے 13 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکج تیار کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ڈائریکٹو جاری کیا گیا تھا کہ ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کے حلقے میں ترقیاتی کام کرائے جائیں، جس پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام نے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر سے ان کے حلقے میں منصوبوں کی تفصیل جاننے کے بعد اب 15سکیموں پر مشتمل پیکج تیار کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کے حلقہ این اے 135 میں 15 ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوں گی، ترقیاتی سکیم یوسی 110،یوسی 112،یوسی 115،یوسی 116،یوسی 117 اور یوسی 256 میں شروع ہو گی۔

کرامت علی کھوکھر کے حلقے کی مذکورہ یوسیز میں ہرسکیم پر 90 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ،ذرائع کے مطابق ترقیاتی پروگراموں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت نے اتحادیوں کو خوش کرنے کیلئے بھی حکمت عملی طے کرلی، اتحادیوں کے حلقوں میں نئے مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کیلئے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹیاں قائم کردی گئیں، کمیٹیوں میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور سی اینڈ ڈبلیو سپرنٹنڈنٹ انجینئرز بھی شامل ہوں گے جبکہ کمیٹیوں میں ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس اینڈ ڈویلپمنٹ بھی شامل ہوں گے۔

کمیٹیاں اپنے اضلاع سے منتخب ہونے والے اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز، ایم این ایز سے منصوبوں کی تفصیل لیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer