(سٹی42) شہرمیں برائلرکی رسد میں بہتری سے قیمت میں کمی، شہر میں مرغی کا گوشت 5 روپے کمی کے بعد 242 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
لاہور میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ زندہ مرغی تین روپے کمی کے بعد ایک سو ستتر روپے جبکہ مرغی کا گوشت بھی پانچ روپے کمی کے بعد دو سو بیالیس روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ فارمی انڈے 2 روپے اضافے کے بعد 102 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کروائے۔