ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" حکومتی آئینی مدت کا ایک دن بھی کم نہیں ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومتی آئینی مدت کا ایک دن بھی کم نہیں ہوگا، انتخابات2023 میں ہی ہوں گے۔

گور نر پنجاب  چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں صوبائی وزیر کھیل تیمور خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ کر نیوالا نہیں بلکہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے ، اپوزیشن والوں کا  سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔

چودھری محمدسرور نے کہا کہ یقین کامل ہے کہ عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے اور  ملک کو  کرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اربوں ڈالرز کو مقر وض کر نیوالی اپوزیشن کو حساب دینا پڑ یگا ،  سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابیوں سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer