ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا موبائل چوری روکنے کیلئے نئی ایپ بنانے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا موبائل چوری روکنے کیلئے نئی ایپ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Mobile Phones, Stolen App
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) لاہور پولیس نے موبائل فونز چوری روکنے کے لیے " سٹولن ایپ" بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی موبائل ایپلی کیشن میں دکانداروں کو شامل کیا جائے گا۔

 پولیس کے شعبہ سی آر او نے شہریوں کے لیے نئی موبائل ایپ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایپ کی مدد سے موبائل فونز کی چوری اور ڈکیتی روکنے میں مدد ملے گی۔ نئی موبائل ایپلی کیشن میں صرف دکانداروں کو شامل کیا جائے گا۔ سی آر او برانچ موبائل سٹولن کے نام سے موبائل ایپ تیار کر رہی ہے۔ ایپ میں ہال روڈ ، حفیظ سینٹر سمیت دیگر بڑی مارکیٹس کے تاجروں کو شامل کیا جائے گا۔ تاجروں کے نام اور شناختی کارڈ کے نمبر اس ایپ میں شامل کیے جائیں گے۔

 دکاندار، ایپ میں موبائل خریدنے یا فروخت کرنے والے شخص کی تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی لوڈ کریں گے۔ اسی طرح دکاندار موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی سٹولن ایپ میں اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer