ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی سینٹ انتخابات کی تیاریاں

تحریک انصاف کی سینٹ انتخابات کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کی سینٹ انتخابات کی تیاریاں عروج پر عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس 14 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ عمران خان نے چودھری سرور کی سینیٹ انتخابی مہم کے لئے اراکین کو دوسری جماعتوں سے رابطے کی ہدایات بھی کی ہے۔

کپتان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری سرور کو پنجاب میں اپوزیشن کا متفقہ امیدوار بنانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

 چودھری سرور کل اپنے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔ چودھری محمد سرور اراکین اسمبلی سے خود بھی رابطے کریں گے اور انکے اعزاز میں ظہرانے بھی دیں گے۔