نبیل ملک: ایئربلیو سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری۔ انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ایئرکنڈیشنڈ بس خرید لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایئربلیو انتظامیہ کی جانب سے خریدی گئی جدید بس کو لاہور ایئرپورٹ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ایئربلیو کی نئی بس لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کو لاؤنج سے طیارے تک لانے اور طیارے سے واپس لاؤنج لے جانے کے لیے استعمال ہو گی۔
عالمی قوانین کے مطابق رن وے یا اطراف میں مسافروں کے پیدل چلنے پر پابندی ہے۔ ایئربلیو کی نئی بس کی تصاویر سٹی 42 نے حاصل کر لی ہیں۔