ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینیمیٹیڈ فلم ٹک ٹاک کا ٹریلر جاری، 23 مارچ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

اینیمیٹیڈ فلم ٹک ٹاک کا ٹریلر جاری، 23 مارچ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
کیپشن: City42 -Tick Tock Film
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) لولی ووڈ انڈسٹری میں اینیمیٹیڈ فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور نئی اینیمیٹیڈ فلم ٹک ٹاک تیار ہے اور شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں 23مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

پاکستانی نئی اینیمیٹیڈ فلم ٹک ٹاک کے مصنف عمیر علوی ہیں جبکہ فلم کی ہدایت عمر حسن نے دی ہیں جو تفریحی صنعت میں فلم ساز کی حیثیت سے معروف ہیں۔ فلم کی پروڈکشن ہم فلمز کے بینر تلے ثناء توصیف نے کی ہے۔ ٹک ٹاک کے کرداروں میں حسن کیلئے احسن خان، دانیا کیلئے ماریہ میمن، علی خان اور گوبو کیلئے غلام محی الدین نے وائس اوور کی۔