ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ جنگ بندی ابھی مکمل نہیں، قطر کے وزیراعظم کا خطاب

Gaza Ceasefire, City42 , Shaikh Muhammad Bin Abdulrahman Althani
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی اس وقت تک مکمل نہیں ہو گی جب تک اسرائیلی فوجی امریکہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ امن منصوبے کے تحت فلسطینی علاقے سے دستبردار نہیں ہو جاتے۔
اے ایف پی کے مطابق یقطر کے وزیراعظم نے  یہ بات ہفتے کے روز  دارالحکومت دوحہ میں سالانہ سفارتی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہی۔
وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ ’اب ہم ایک نازک موڑ پر ہیں۔ ہم اسے ابھی تک مکمل جنگ بندی نہیں کہہ سکتے۔‘
’جنگ بندی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک کہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا نہ ہو (اور) غزہ میں استحکام واپس نہ آئے۔‘