ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہورہا ہے، سندھ کیلئے میزبانی باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول مل رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، امید کے یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بیٹھے تمام ایتھلیٹس 35 ویں قومی گیمز کو انجوائے کریں، پورے ملک سے آئےمہمانوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔