ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیل الرحمان قمر کے ویڈیو کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست دائر

خلیل الرحمان قمر کے ویڈیو کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج نے درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ عروج نے سیشن کورٹ لاہور میں این سی سی آئی اے کے مقدمے میں جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت  کی درخواست دائر کی۔

مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے۔

ملزمہ آمنہ عروج پر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer