گزشتہ ماہ مختلف خلاف ورزیوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کے اعدادوشمار جاری

گزشتہ ماہ مختلف خلاف ورزیوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کے اعدادوشمار جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے گزشتہ ماہ نومبر کی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کردیا،نومبر میں مختلف خلاف ورزیوں پر تقریباً 18 ہزار پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ترجمان ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار 832 ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی کی گئی۔ممنوعہ اور غیر محفوظ ایندھن پر 5 ہزار10 پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی کی گئی۔2005 پبلک ٹرانسپورٹ کو بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے پر جرمانے کئے گئے۔

1 ہزار 813 پبلک ٹرانسپورٹ کو بغیر روٹ پرمٹ چلنےپر کارروائیاں کی گئیں۔7 ہزار 283 گاڑیوں کو بغیر رجسٹریشن اور بغیر لائسنس پر جرمانے کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر فائق احمد کہتے ہیں کارروائیوں کیساتھ ٹرانسپورٹرز کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔