بوڑھے شخص کے جھولا جھولتے ایسے کرتب، دیکھنے والے دنگ، ویڈیو وائرل  

international
کیپشن: Old man
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اس میں شک نہیں تندرستی ہزار نعمت ہے لیکن جوں جوں عمر بڑھتی ہے انسان کی قوت مدافعت کم ہوتی چلی جاتی ہے اور انسان جوان لوگوں کی طرح چاک و چوبند نہیں رہتا تاہم سوشل میڈیا پر ایک معمر شخص کی کرتب دکھاتے ویڈیو  وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بوڑھا شخص جھولا جھول رہا ہے   اس دوران بوڑھے شخص سے فٹنس دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے کیونکہ جھولا جھولتے جھولتے معمر شخص اچانک ہی ایسے کرتب دکھانے کے انداز میں کلابازی لگاتا ہے جیسے وہ کوئی نو عمر لڑکا ہو ۔بوڑھے شخص کی کمال مہارت نے سب کو دنگ کر دیا ہے،ویڈیو کو صارفین بڑی تعداد میں دیکھ چکے ہیں۔