اپوزیشن نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

اپوزیشن نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
کیپشن: PDM long march
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان جاوید ملک: پاکستان یموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ 

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ 2018 میں عوامی حمایت سے محروم جعلی حکومت وجود میں آئی اور پی ڈی ایم نے یہ طے کیا ہے کہ اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی سامنے آیا اور یہ سب جماعتوں نے طے کیا کہ استعفے کب اور کیسے دینے ہیں یہ فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں طے کیا گیا کہ مہنگائی مارچ کے لیے صوبائی سطح پر  پی ڈی ایم کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور پنجاب کی سطح پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اجلاس منعقد کریں گے اورخیبر پختونخواہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا جبکہ سندھ کے اجلاس کی صدارت اویس نورانی کریں گے۔ اسی طرح  پی ڈی ایم بلوچستان کے اجلاس کی محمود خان اچکزئی کریں گے۔  تمام رہنماء اپنے متعلقہ صوبوں سے کارکنوں کو لانے کے زمہ دار ہونگے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا نے استعفوں پر زور دیا اور کہا کہ اگر استعفوں پر اتفاق ہے تو دیر کس بات کی استعفے نہیں دینے تو  پی ڈی ایم کی تحریک کا کیا فائدہ۔ 

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیالکوٹ کے واقعے کی مذمت بھی کی گئی۔