غیاث صابر عہدے سے برطرف؛ نیا سی ای او ایجوکیشن لاہور کون؟جانئے

Ghias Sabir has been removed from the post
کیپشن: CEO education Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)غیاث صابر کو سی ای او ایجوکیشن لاہور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، پرویز اخترخان کو سی ای او ایجوکیشن لاہور تعینات کردیا گیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غیاث صابر کو سی ای او ایجوکیشن لاہور کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن لاہور کے عہدے پر تعینات پرویز اختر خان کو ہی دوبارہ سی ای او ایجوکیشن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ تعیناتی کے حوالےسے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اخترخان کو عہدے سے تبدیل کرتے ان کی جگہ پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کینٹ غیاث صابر کو سی ای او ایجوکیشن لاہور تعینات کیا گیاتھا۔پرویز اختر خان کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیاتھا۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لاہور کینٹ کے پرنسپل غیاث صابر کو سی ای او ایجوکیشن لاہور تعینات کیا تھاجبکہ  تعیناتی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer