( ویب ڈیسک) کترینہ اور وکی صرف شادی ہی نہیں بلکہ شادی کی تیاریاں بھی میڈیا کی نظروں سے مکمل طورپر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں لیکن میڈیا کسی نہ کسی طرح کترینہ کا کھوج لگا ہی لیتا ہے،اس بار بھی کترینہ کیف میڈیا سے چھپ نہ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سٹار کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی قریب آتے ہی دونوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں کترینہ کیف کو بھارت کی معروف ڈیزائنر کے گھر دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کترینہ کی بہن اور والدہ کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں وہ شاپنگ سینٹر کے باہر دکھائی دی گئیں۔
اب گزشتہ شب کترینہ کیف کو اپنے ہونے والے شوہر وِکی کوشل کے ممبئی کے گھر میں جاتے دیکھا گیا جہاں میڈیا پہلے سے ہی موجود تھا ۔ کترینہ کیف نے سفید رنگ کی ساڑھی میں ملبوس تھیں اداکارہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وِکی کے گھر پہنچیں۔
View this post on Instagram
قبل ازیں وِکی کوشل بھی کچھ دن پہلے کترینہ کے گھر گئے تھے جس پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں شادی کی رسومات اور انتظامات کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں، کترینہ اور وکی اگلے ہفتے راجستھان کے قلعہ سکس سینس فورٹ بروارا میں شادی کریں گے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ اور وکی شادی کے لیے جے پور جانے والے ہیں جبکہ میڈیا سے بچنے کے لیے جے پور سے شادی کے مقام تک جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کریں گے جبکہ شادی کے لئے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔