ترک صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام، بم برآمد

Tayyip Erdogan Turkish President
کیپشن: Tayyip Erdogan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترک میڈیا کے مطابق طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران ریلی کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی کے نیچے سے بم برآمد ہو گیا جسے ڈسپوزل اسکوارڈ نے فورا ناکارہ بنا دیا۔

 پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں ایک ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردگان کو بھی شرکت کرنی تھی۔پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی نصیبین شہر میں ہوئی، بم کوناکارہ بنا کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اردگان کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی۔

 پولیس کی جس گاڑی سے بم برآمد ہوا وہ ریلی سے تقریباً 125 میل دور تھی، واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لے کر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حکام کے مطابق اس سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer