ناگالینڈ میں بھارتی فوج کی ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ، 14 افراد ہلاک

 ناگالینڈ میں بھارتی فوج کی ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ، 14 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فوج نے ایک ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ میانمار کی سرحد کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کان کن تھے اور ایک ٹرک میں سوار ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے جا رہے تھے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ یہ لوگ دیہاتی تھے اور اپنے گاؤں جا رہے تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری تھا اسی دوران مسلح تنظیم کے پرچم اور نشان مخصوص نشان والے ٹرک سامنے آیا۔

 ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ٹرک میں موجود افراد نے تعاون نہیں اور ٹرک بھگانے کی کوشش کی جس پر اپنے دفاع میں اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔واقعہ کے بعد ناگالینڈ کے ضلع مون میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے اور جگہ جگہ نفری تعینات کردی گئی اور علاقے میں تاحال کرفیو کا سما ہے۔