جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے دائر نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدارتی ریفرنس میں دیے گئے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سرکاری عہدے داروں نے میرے اور اہل خانہ کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلائی، ایف بی آر کی رپورٹ نہ مجھے نہ اہلیہ کو فراہم کی گئی.

ایف بی آر رپورٹ بھی ریفرنس کی مانند گمراہ کن پروپیگنڈہ کے لیے میڈیا کو لیک کی گئی، ایف بی آر کی رپورٹ سے میں اور اہلیہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 19 جون 2020کے فیصلے کے پیرا گراف 2 تا 11 پر نظر ثانی کر کے واپس لیا جائے، جون کے فیصلہ سے عدلیہ کی آزادی کو ایگزیکٹو کے ہاتھ میں دے دیا گیا.

اور عدلیہ کی آزادی ایگزیکٹو کے ہاتھ میں دینا آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے بعد ایم کیو ایم، پی ٹی آئی نے درخواستوں میں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا نجی طور پر ریفرنس کا بتانے کا مقصد استعفیٰ لینا تھا، سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے تعصب بارے درخواست کے دوسرے حصے کی سماعت نہیں کی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer