اپوزیشن کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ پر پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ

اپوزیشن کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ پر پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Opposition Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ): سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری رپورٹ پر اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے رابطے شروع کر دیئے

۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پر پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر نے رپورٹ پر بحث کے لیے فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی فوری بلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن رپورٹ کے مندرجات پر احتجاج کرے گی۔

 اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے احتجاج کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اسمبلی میں احتجاج کے لیے میاں محمود الرشید نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے تاکہ اسمبلی اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلوا لیا جس میں پارٹی کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔