سٹی 42 : لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈیفنس فیز06 میں جعلی نمبر لگانے پر ڈرائیور گاڑی سمیت تھانے بند کردیا گیا، مقدمہ بھی درج کردیا گیا۔ ڈی ایس پی ہشام لودھی نے بتایا کہ ملزم نے "Applied For" گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی، ڈرائیور کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈی ایس پی ہشام لودھی کو شاباش دی ۔ انہوں نے تمام سرکل افسران کو جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔