سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 277.75 روپے سے کم ہوکر 277.72 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 19 پیسےمہنگا ہوکر 279.87 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 32پیسے مہنگا 323.98 روپے، جبکہ برطانوی پاونڈ 6 پیسے سستاہوکر 377.55 روپے، یو اے ای درہم 7پیسے کم ہوکر 76.53 روپے، سعودی ریال 8 پیسے کمی سے 74.70 روپے پرآگیا۔