ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ 

اسلام آباد : اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا ۔ 

تاجکستان، میانمار، سری لنکا، عمان، اسپین، جاپان، بنگلہ دیش،جرمنی، کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی جانب سے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا گیا۔ سفارتی وفد کو  این ڈی ایم اے ہیڈ کواٹر میں این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ 

دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے 34 سے زائد سفیروں اور ہیڈز آف مشن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ 

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو پاکستان کے جدید، فعال اور ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ دی۔ وفد کو ڈیزاسٹر ارلی وارننگ، جدید ٹیکنالوجی، قومی رابطہ کاری کے نظام اور این ڈی ایم اے کی آپریشنل استعدکار سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کو 2026کے دوران درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

سفارتی وفد نے این ڈی ایم اے کی جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ صلاحیتوں، بروقت تیاری اور عالمی معیار کے ایمرجنسی رسپانس نظام کو سراہا۔ پاکستان اور شریک ممالک نے موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے، ادارہ جاتی تعاون اور ڈیزاسٹر رسپانس کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔