ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن قورمہ پسند ہے؟ بنانے کی آسان طریقہ جانیے

چکن قورمہ پسند ہے؟ بنانے کی آسان طریقہ جانیے
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چکن قورمہ بنانے کی آسان تریب ملاحظہ کیجئے۔

 اجزاء:

چکن: 1 کلو،پیاز: 3 درمیانے (باریک کٹے ہوئے)،دہی: 1 کپ،ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ،تیل یا گھی: 1 کپ،لال مرچ پاؤڈر: 1½ چائے کا چمچ،ہلدی: ½ چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ،نمک: حسبِ ذائقہ،گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ،ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، لونگ، چھوٹی الائچی): حسبِ ضرورت،کیوڑہ: 1 کھانے کا چمچ (اختیاری)،بادام یا پستہ: گارنش کے لیے (اختیاری)

 بنانے کا طریقہ:

گھی یا تیل گرم کریں اور پیاز کو سنہری براؤن ہونے تک فرائی کریں، آدھی پیاز نکال کر کچل لیں،باقی تیل میں ثابت گرم مصالحہ ڈالیں، پھر ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے ایک منٹ بھونیں،چکن ڈال کر 5–7 منٹ اچھی طرح بھونیں،لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور نمک شامل کریں،دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر آہستہ آہستہ ڈالیں اور مسلسل چلاتے رہیں تاکہ دہی نہ پھٹے،کچلی ہوئی فرائی پیاز شامل کریں اور 10–15 منٹ بھونیں،آدھا سے ایک کپ گرم پانی ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر 20–25 منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے،آخر میں گرم مصالحہ پاؤڈر اور کیوڑہ ڈال کر 2–3 منٹ دم دیں۔

 بادام یا پستے سے سجا کر نان، تندوری روٹی، رومالی روٹی یا سادہ چاول کے ساتھ پیش کریں۔