ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ

سندھ میں شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے روہڑی سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ سے پاکستان ریلوے کے وفد کی ملاقات میں کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروس کا منصوبہ زیرغور آیا۔ اس کے علاوہ سندھ میں لاہور طرز پر جدید ریلوے سروس شروع کرنے پر بات چیت بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سب اربن ریلوے سروس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

 ملاقات میں روہڑی تا کراچی نیا ریلوے ٹریک ترجیحی منصوبہ قرار دیا گیا۔ پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کے اشتراک پر اتفاق اور منصوبہ عوامی ریلیف کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔ 

ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت کا مکمل تعاون اور مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ریلوے اسٹیشنز اور حساس کراسنگز کی بہتری کےلیے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ ریلوےاسٹیشنز گود لینے اور گرین بیلٹس کے قیام کی تجویز شامل کی گئی۔ 

صوبائی وزیر نے کہا کہ انٹرا سٹی بسوں کا بوجھ کم اور شہریوں کی تکلیف میں کمی آئے گی سندھ حکومت ہر ادارے سے تعاون کےلیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے میں سندھ حکومت اپنا کام مکمل کر چکی ہے ریلوے حکام نے تجاوزات کے خاتمے کا عمل نامعلوم وجوہات پر روک دیا، ایم ایل ون میں سندھ حکومت کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔